حکومت نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کیے جانے کی وجہ سے پرانے
نوٹ تبدیل کرنے کے لئے بینکوں میں ہو رہی زبردست بھیڑ کے پیش نظر پنشن پانے
والوں کے لئے زندہ ہونے کا سالانہ تصدیقی سرٹیفکیٹ (اینول ویری فکیشن سرٹی
فکیٹ) جمع کرانے کی تاریخ 15 جنوری تک بڑھا دی ہے۔وزارت خزانہ نے آج
دیر رات جاری بیان میں بتایا کہ سرکاری پنشن پانے والوں
کو ہر برس نومبر میں سالانہ تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرنا ہوتا ہے۔ایک ہزار اور 500 کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کی وجہ سے نوٹوں کو تبدیل کرنے
کے لئے بینکوں میں ہو رہی زبردست بھیڑ کے پیش نظر سالانہ تصدیقی سرٹیفکیٹ
جمع کرانے کی مدت بڑھائی جا رہی ہے۔